ریاض (این این آئی)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے گیند اب حوثیوں کے کورٹ میں ہے۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا پیش کردہ امن اقدام اس وقت معطل ہے کیونکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی اس کو مسترد کرچکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایران کے کردار سے متعلق خطے کیملکوں کی تشویش کو دور کیے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی۔ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام اور اس کی خطے کے دوسرے ممالک میں مداخلت سے متعلق ایشوز کو طے کیا جانا چاہیے۔سعودی عرب نے مارچ میں یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک نیا امن منصوبہ پیش کیا تھا لیکن حوثیوں نے اس کو کسی قسم کی بات چیت سے قبل ہی مسترد کردیا تھا۔شہزادہ فیصل نے سعودی عرب کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حوثی علاقائی فریقوں کے مفادات کے بجائے یمن کے مفاد کو مقدم جانیں گے۔انھوں نے مملکت کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ یمن میں جاری بحران کا سیاسی حل چاہتی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...