شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین نیلامی کیلئے پیش گئی ہے اور اس سلسلے میں جائیداد کی نیلامی کے لیے عدالتی حکم پڑھ کر سنایا گیا ،جائیداد کی نیلامی کے دوران دو دعویدار سائل سامنے آگئے۔دعویدار مختار حبیب اور نوید ناصر نے دعویٰ کیا کہ وہ زمین کے وراثتی مالک ہیں اور زمین ان کی ہے اس کی نیلامی کیسے کی جاسکتی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے زمین کے دعویداروں کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی زمین کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے لوگوں بلایا گیا تاحال کسی نے بھی بولی میں حصہ نہیں لیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ 11ایکڑ 4 مرلے اراضی کی نیلامی یکمشت ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار شائع کروایا جا چکا ہے۔ شیڈول ریٹ کے مطابق فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیگی جبکہ کال ڈپازٹ جمع کروائے بغیر بولی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...