اسلام آباد (این این آئی) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے منی بل کے حوالے سے احسن اقبال کے بیان پر حکومت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے منی بل پر سینیٹ تجاویز حاصل کرنا آئینی تقاضاہے۔ اپنے بیان میں بابر اعوان نے کہاکہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس یکم اپریل کو قومی اسمبلی میں پیش کیاگیاتھا،ایوان نے ترمیمی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ منی بل ہے جسے سینیٹ میں پیش کرنا آئینی تقاضا ہے،سینٹ ترمیمی بل پر 14 دن میں اپنی تجاویز دیگا،۔ انہوںنے کہاکہ نیا بجٹ 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش ہونیکا امکان ہے،بجٹ سے پہلے منی بل پر سینیٹ تجاویز حاصل کرنا آئینی تقاضاہے۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ دو ادوار میں آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم ہوتی رہی ہے،موجودہ حکومت نے نیا کچھ نہیں کیا ہے۔مشیر پارلیمانی امور نے کہاک ہبروقت بجٹ پیش کرنے کیلئے یہ بل سینٹ میں لے کر جا رہے ہیں،جس دن یہ بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا احسن اقبال موجود تھے۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومت معیشت سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو منہ توڑ جواب دیگی،بابر اعوان
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...