اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا ”عوام کی جیب خالی، بجٹ جعلی” پکڑے جانے کا خوف ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران صاحب شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں ،شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹی بجٹ تقریر کے دوران عمران خان نے ہمارے پْر امن احتجاج پہ اپنی عورتوں سے حملہ کروایا ،بجٹ کارٹلز مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے اور عوام کی جین مزید خالی کرنے کا بجٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ،ٹیکس نہیں لگے کا دعویٰ جھوٹا اور اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے غائب کر دئیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اس لئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی تباہی ، 16 فیصد تاریخی مہنگائی ،دو کڑوڑ لوگ غریب 14000 ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔ انہوںنے کہاکہ فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،عمران صاحب کے حکم پر اپوزیشن لیڈر کوبات کرنے نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ سینئر وزراء اور سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہبا شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...