اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو اسپائیلر کی بجائے، خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہیے،افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ کا باعث تھے،اپنی کوتاہیوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہیں نکلے گا،الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ منگل کو افغان امن عمل ،خطے کی صورتحال اور ملکی سیاست میں اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے اہم بیان میں انہوںنے کہاکہ افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ کا باعث تھے،اپنی کوتاہیوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہیں نکلے گا،الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ـ انہوںنے کہاکہ افغان قیادت آپس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرے،افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دیگا،ہمارا مشترکہ عزم، اس خطے کا امن واستحکام ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو اسپائیلر کی بجائے، خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہیے، بھارت میں آج کھچاؤ واضح دکھائی دے رہا ہے ،بھارت میں اقلیتیں دباؤ میں ہیں،خود کوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں،بھارت اس وقت سیکیولراور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں بہت بڑا طبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں میڈیا کو دباؤ میں لایا جارہاہے،جو میڈیا انڈیپنڈنٹ رپورٹنگ کرتاہے اس پر حملہ ہوجاتاہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...