لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اراکین نے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ تاریخ میں بہت بڑا جمپ ہے ،اپوزیشن اراکین بجٹ دستاویز کو پڑھے بغیر تنقید کر رہے ہیں،بجٹ میں صحت ، تعلیم صنعت ،سکلڈ ڈویلپمنٹ سمیت تمام شعبوں کے لئے بہت کچھ ہے، جس محکمے کو دیکھیں ان کے بجٹ میں 64سے 65فیصد اضافہ کیاجبکہ اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیا ہے ،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،بجٹ میں لفظوں کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں ،زراعت اور صنعت کو ترقی دینا ہوگی ورنہ معیشت نہیں چل سکتی ،کھادیں،بجلی سستی کی جائیں، کسان کو اس کی اجناس کی صحیح قیمت دی جائے ،کپاس کی فصل کی بھی قیمت مقرر کی جائے،مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی اراکین نے بجٹ تقریر کیلئے ترتیب کے مطابق موقع نہ ملنے پر ایوان کی کارروائی سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا جنہیں بعد ازاں صوبائی وزیر یاور عباس بخاری منا کر ایوان میں واپس لائے،رکن اسمبلی ڈاکٹر مظہر نے پینل آف چیئرمین کے سامنے ایکسپو سنٹر میں شہریوں کو ویکسین لگائے بغیر واپس بھجوانے کا معاملہ بھی اٹھایا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 12 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین میاں محمد شفیع کی صدارت میں شروع ہو
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...