اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامئے کے مطابق یہ امداد پنجاب میں پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لئے استعمال میں لائی جائیگی،امداد پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں آبی سپلائی کی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی۔اعلامئے کے مطابق منصوبے سے پنجاب کے 2 ہزار دیہاتوں میں پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم ہونگیں۔امداد سے پانی کی فراہمی اور صفائی کے انفراسٹرکچر اور خدمات کو اپ گریڈ کیا جائے گا ،دیہی علاقوں پانی کی آلودگی اور صفائی کے ناقص عمل زیادہ پایا جاتا ہے۔