اسلا م آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوجس میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق عوام کی صحت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق معلومات دیں۔وزیراعظم نے انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور کورونا وبا میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس سال 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپورمہم جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ اپریل2021 میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیل کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عمران خان نے اپنے خط میں عزم کیا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچائو کے لیے اقدامات کررہا ہے۔وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، پاکستان کو بھی گلیشیئر پگھلنا اور مون سون سمیت کئی طرح کے موسمی خطرات کا سامنا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...