یہ خون چوس اور ہڈی توڑ زکوٹا جن کا بنایا ہوابجٹ ہے ،اپوزیشن اراکین کی حکومت پر تنقید

0
167

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے نے کہاہے کہ یہ خون چوس اور ہڈی توڑ زکوٹا جن کا بنایا ہوابجٹ ہے ،اگلے ہی دن پٹرول مہنگا ہوگیا ،قانون سازی کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات نہیں ہوتیں،پاکستان کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،ہمیں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ، الیکشن کمیشن سے خود مختاری چھینی گئی ،الیکشن کمیشن کے اختیارات نادرا کو دئیے جا رہے ہیں،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،جنسی زیادتی سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ،نئے ٹیکسز میں سے 70 فیصد ٹیکس براہ راست عوام کو متاثر کریں گے،چور چور کے نعروں سے ملکی ترقی نہیں ہوتی،ہر حکومت قرض واپس کرتی ہے انہوں نے کون سے کارنامہ سرانجام دیا ہے؟جی ڈی پی گروتھ اور تو نہیں بس گدھوں کی تعداد بڑہی ہے جس کو دیکھ کر کہتے ہیں معاشی ترقی ہوئی ہے جبکہ حکومتی اراکین نے اپوزیشن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کہہ رہے تھے چینی نہیں ،آٹا نہیں ،آپ کا نوازشریف بھی نہیں ،نواز شریف کو لے آئیں چینی ہم دے دیں گے ،اپوزیشن کی وجہ سے عوا م کی جیب خالی ہے ، حکومت نے معیشت کے بحران پر قابو پا لیا ہے،محنت کر حسد نہ کر ،عمران خان کی قیادت میں ملک جلد دنیا میں تعمیر وترقی کی تمام منازل طے کرے گا۔ جمعرات کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر سب بھول گئے،ساڑھے تین سو ڈیم بنانا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا، سب بھول گئے،ہم آپ کو بھولنے نہیں دینگے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ تسلسل 2014ع کے دھرنے کا ہے، یہ ایک چیف جسٹس کے آفس کو استعمال کرنے کا تسلسل ہے، ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو سیاست سے نکالنے کا تسلسل ہے ۔انہوںنے کہاکہ چھ مرتبہ کابینہ بدلی، چار بار وزیر خزانہ بدلا،مہنگائی، بے روزگاری بڑھ گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سات سو روپے کلو تک ہم نے ٹماٹر خریدے، بھولنے نہیں دیں گے،ان لوگوں سے پاکستان کی عوام کو کوئی امید نہیں ہے،انہوں نے ہمیں بجٹ کی کتابیں اس لیے ماریں تاکہ غریبوں کی چیخیں دب جائیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ کونسی قوتیں ہیں جن کی مدد سے عمران خان نے اتنی جلدی بیڑا غرق کر دیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کا خون نہ چوسا گیا ہو،یہ خون چوس اور ہڈی توڑ بجٹ ہے،یہ زکوٹا جن کا بنایا ہوا بجٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول بجٹ کے اگلے دن ہی مہنگا ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ میں مانتی ہوں عمران خان کرپٹ نہیں ہے، یہ سب زکوٹا جن کرتا ہے،ایک انا کا جن بھی ہے جس نے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انا کا جن انہیں شہباز شریف سے اعلی عہدوں پر تقرر کیلئے مشاورت نہیں کرنے دیتا