اسلام آباد (این این آئی)قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے ایس اوپیز کیساتھ سینماؤں کو کھولنے کی سفارش کی ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلی دو حکومتوں میں پی ٹی وی میں 2200 لوگوں کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا،جس سے پورا ایچ آرکا شعبہ بیٹھ گیا،چودہ اگست سے پی ٹی وی نیوز مکمل ایچ ڈی پر منتقل کیا جا جائے گا،ریڈیو پاکستان کو بھی مکمل ڈیجیٹلائز کیا جائے گا،بچوں کیلئے کارٹون چینل بھی ڈبنگ کی جائیگی،میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا،پاک چائنا سینٹر میں ایک ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا جائے گا،ہم اپنے لوگوں کو بھی شارٹ کورسز کرائیں گے،ہم چین،ترکی کے تعاون سے فلم اندسٹری کو بحال کرینگے۔جمعرات کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا چیئرمین فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت اطلاعات ونشریات سے متعلق امور پر بحث آئے ۔ چیئرمین فیصل جاوید نے کہاکہ کمیٹی کو چیزوں کو تکنیکی بنیادوں پر چیزوں کو اٹھانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اطلاعات تک رسائی کے قانون میں ترمیم کا بل پہلے بھی ڈسکس ہو چکا ہے،بل کا ایک موور ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کمیٹی کو مختلف وزرا ء کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔سینیٹر علی سید ظفر نے کہاکہ بل پر موور نہ بھی آئے تو بھی زیر غور لانا ہو گا،اس بل پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کی پریویلجز کا معاملہ ہے۔ سید علی ظفر نے کہاکہ سینیٹ کے کچھ معاملات انتہائی راز داری کا متقاضی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ جب ہم دوسروں کا محاسبہ کرتے ہیں تو کیا ہم خود محاسبے سے بالاتر ہیں،ہمیں خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کرنا چاہیے۔سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہدنے بتایاکہ وزارت اطلاعات کے ماتحت 18ادارے کام کررہے ہیں،پیمرا الیکٹرنک میڈیا اتھارٹی کو ریگولیٹ کرتی ہے،پی ٹی وی پیمرا کی دائرہ کار میں نہیں آتا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ فواد چوہدری نے پہلے بھی وزارت کیلئے بہت کام کیا،حکومت خود بزنس نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پچھلی دو حکومتوں میں پی ٹی وی میں 2200 لوگوں کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا،جس سے پورا ایچ آرکا شعبہ بیٹھ گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...