اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، افغان قیادت میں، افغانوں کیلئے قابل قبول، جامع مذاکرات کے زریعے افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل نکالا جائے،عالمی برادری کی حمایت کو غنیمت جانتے ہوئے، افغان دھڑوں کو مل بیٹھ کر، مذاکرات کے ذریعے، افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان فرد نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے ایرانی وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ،وزیر خارجہ نے ایران میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کو مبارکباد دی ۔وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گذشتہ چند برسوں میں پاکستان اور ایران کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف صاحب کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، پاکستان، شروع سے اس موقف کا حامی رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان قیادت میں، افغانوں کیلئے قابل قبول، جامع مذاکرات کے زریعے افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل نکالا جائے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...