ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اْن سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جنہیں اْنہوں نے تسلیم بھی کیا ہے۔بھارتی اداکار کبیر بیدی نے اپنی خود نوشت ‘اسٹوریز آئی مسٹ ٹیل’ کے بارے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اظہارِ خیالات جاننے کے لیے اْن کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو کال کا ایک سیشن کیا جس میں سلمان خان نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے بتایا۔ لائیو ویڈیو کال کے دوران اداکار کبیر بیدی نے بتایا کہ ‘اْنہوں نے اپنی اس کتاب میں اپنی زندگی کے تمام اچھے اور بْرے واقعات لکھے ہیں اور وہ تمام غلطیاں بھی لکھی ہیں جو اْنہوں نے اپنی زندگی میں کیں۔’کبیر بیدی نے کہا کہ ‘اْنہیں اْمید ہے کہ اْن کی کتاب کو پڑھنے والا اْن کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھے گا۔’اس کے بعد سلمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں اور زندگی میں سب سے مشکل کام اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہے، میں وہ شخص ہوں جو سوچے سمجھے بغیر اپنی تمام غلطیوں کا اعتراف کرتا ہے۔’سلمان خان نے کہا کہ ‘اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرلیتے ہیں تو اس میں ہماری بہتری ہوتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے لیکن بار بار ایک ہی غلطی دہرانا درست نہیں۔’ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ‘میں نے جو بھی غلطیاں کیں، اْنہیں فوراََ تسلیم کیا اور اس کے ساتھ ہی اْنہیں ٹھیک بھی کیا۔’اْنہوں نے سچائی کے حوالے سے کہا کہ ‘جب ہم خود پر کتاب لکھتے ہیں تو اپنی تمام سچائی کو دْنیا کے سامنے پیش کررہے ہوتے ہیں، اْس وقت ہم یہ نہیں سوچتے کہ کیا لکھوں اور کیا نہیں بلکہ جو سچ ہوتا ہے وہی لکھتے ہیں۔’ سلمان خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کبیر بیدی نے کہا کہ آپ نے بالکل درست کہا، میں اس مرحلے سے گْزر چکا ہوں اور میں نے اپنی اس کتاب میں اپنی کامیابی، ناکامی، غلطیاں، کیرئیر اور رشتوں کے حوالے سے سب کچھ لکھا ہے’۔اس پر سلمان خان نے کہا کہ ‘مجھے آپ کی اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔’
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...