اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال22۔ 2021کے بجٹ کی منظوری دے دی جس کا کل حجم 106ارب ہے، جس میں ترقیاتی بجٹ 44ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ 51 ارب ہے۔اس کے علاوہ گندم سبسڈی کی مد میں 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 44ارب ہوا ہے۔ بجٹ22۔ 2021 عوام دوست اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ بجٹ میں تمام شعبوں میں خصوصی اصلاحات کئے گئے ہیں جس کے انتہائی مثبت اور دور س نتائج سامنے آئیں گے۔ گڈ گورننس اور سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں۔ زراعت، صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ نئے اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں جس سے عوام کی معیار زندگی میں خوشحالی اور بہتری آئے گی۔ بجٹ میں مستحق اور نادار طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ کابینہ اجلاس سے بجٹ کی منظوری کے بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے علاقے کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...