کراچی (این این آئی)پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خاموشی سے شادی کرلی۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے جیو ویب سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے شوہر کا نام راز میں رکھا ہوا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اْن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا تھا کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے تھے بعدازاں حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ‘راز’ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔’راز’ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سیریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔یہ واضح نہیں ہے کہ ‘راز’ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر کو دیکھا جائے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
مقبول خبریں
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...