پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز نے عید الاضحی کیلئے خصوصی پروگراموں کی تیاری شروع کر دی

0
228

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیلی وژن اور نجی ٹی وی چینلز نے عید الاضحی کیلئے خصوصی پروگراموں کی تیاری شروع کر دی ۔ عید الاضحی کی مناسبت سے پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز نے مختلف پروگراموںکی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں مزاحیہ شاعری، سیٹ کام ، میوزک شوز اورنامور شخصیات کو مدعو کر کے ان کے انٹرویوز کے پروگرام شامل ہیں ۔ مذکورہ پروگرام عید الاضحی کے تین روز پیش کئے جائیں گے جبکہ تین روز تک لائیو ٹرانسمیشن بھی پیش کی جائے گی ۔