ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی 2021 تک توسیع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم)میں جنرل سول ایوی ایشن جی سی اے اے نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی امراض کی وجہ سے پاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی 2021 تک معطل رہیں گی۔تاہم انہوں نے کہا کہ کارگو پروازوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور چارٹر پروازوں کو استثنی دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 21 جولائی تک جن ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگانڈا، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...