واشنگٹن(این این آئی )فائزر۔بائیو این ٹیک اور موڈرنا کی تیار کردہ ویکسینز سے جسم میں بننے والے مدافعتی ردعمل کا تسلسل برقرار رہتا ہے اور اس سے ممکنہ طور پر کئی برس تک کورونا وائرس سے تحفظ مل سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اس دریافت سے ان شواہد میں اضافہ ہوا ہے جن کے مطابق ایم آر این اے ویکسینز استعمال کرنے والے افراد کو ممکنہ طور پر بوسٹر ڈوز کی ضرورت اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک وائرس اور اس کی اقسام ارتقائی مراحل سے گزر کر نئی شکل اختیار نہیں کرلیتیں، جس کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔واشنگٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ٹیم کے سربراہ علی العبادی نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ ان ویکسینز کا اثر دیرپا ہوتا ہے۔اس تحقیق میں دیگر ویکسینز کو شامل نہیں کیا گیا تھا مگر ڈاکٹر علی کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ ان کا مدافعتی ردعمل ایم آر این اے ویکسینز کے مقابلے میں کم دیرپا ہوگا۔اس ٹیم نے مئی 2021 میں ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ کووڈ 19 کو شکست دینے والے افراد میں وائرس کو شناخت کرنے والے مدافعتی خلیات بون میرو میں بیماری کے کم از کم 8 ماہ تک موجود رہتے ہیں۔ان نتائج کی بنیاد پر تحقیقی ٹیم نے عندیہ دیا تھا کہ وائرس کے خلاف تحفظ برسوں تک برقرار رہ سکتا ہے، مگر یہ واضح نہیں تھا کہ ویکسینیشن سے بھی طویل المعیاد تحفظ مل سکتا ہے یا نہیں۔اس سوال کے جواب کے لیے تتحقیقی ٹیم نے مدافعتی خلیات کے ماخذ لمفی نوڈز کی جانچ پڑتال کی، جہاں مدافعتی خلیات وائرس کو شناخت اور اس کے خلاف لڑنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔کسی بیماری یا ویکسینیشن کے بعد لمفی نوڈز میں ایک مخصوص اسٹرکچر قائم ہوتا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...