لاہور(این این آئی ) معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔ فیصل قریشی نے کہاکہ میں نے لاہور سنٹر سے بھی بڑا کام کیا ہے مگر میری حقیقی پہچان کراچی سنٹر سے ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ ہمیں آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں اس کے لئے دین و دنیا کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...