ممبئی(این این آئی) کترینہ کیف نے ایک بار اکشے کمار کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اداکار نے کترینہ کو لاجواب کردیا۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی خوبصورتی کے بھارت سمیت دنیا بھر میں چرچے ہیں لیکن کترینہ کیف کا کوئی بھائی نہیں ہے جس کے لیے انہوں نے متعدد اداکاروں کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تاہم کسی نے بھی کترینہ کو بہن بنانے میں دلچسپی نہیں لی۔بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور کترینہ کیف ‘نمستے لندن’، ‘دے دنا دن’، ‘تیس مار خان’سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ یہ آن اسکرین جوڑا روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا بجٹ فلم ‘سوریاونشی’ میں بھی ایک ساتھ دکھائی دے گا۔کترینہ کیف نے ‘کافی ود کرن’ میں انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ میں اکشے کمار کو بہت اچھا دوست سمجھتی ہوں اس لیے ‘تیس مار خان’ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اکشے کمار کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اکشے کمار بھڑک گئے اور جواب میں مجھے کہا ”کیا آپ تھپڑ کھانا پسند کریں گی”کترینہ کیف نے مزید بتایا کہ میں نے اسی رات ایک تقریب کے دوران اداکار ارجن کپور سے کہا کہ تم میرے بھائی بن جاؤ، میں تمہیں راکھی باندھتی ہوں، جس پر ارجن کپور نے دوڑ لگادی اور تقریب سے چلے گئے، پھر واپس بھی نہیں آئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...