کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی شناخت سے متعلق مزید کچھ تفصیلات بتائی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کا نام خفیہ رکھا ہے۔ساتھ ہی حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جا رہے ہیں اور وہاں سے واپسی پر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ اپنے دلہے میاں کی شناخت کو خفیہ رکھنے پر مجبور ہیں، کیوں کہ ان کے شوہر نے ان سے دوسری شادی کی ہے اور انہوں نے پہلی بیوی سے اجازت نہیں مانگی۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں بتایا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں پہلی بیوی کو منالیں گے، جس کے بعد ہی وہ اپنے شوہر کی تفصیلات اور شادی کی ویڈیوز و تصاویر بھی جاری کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ کھلے ذہن کی مالک ہیں اور وہ کوئی بھی چیز خفیہ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں، انہوں نے نکاح کیا ہے، کوئی چوری نہیں کی مگر وہ شوہر کی جانب سے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے کی وجہ سے اپنے جیون ساتھی کی شناخت چھپانے پر مجبور ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...