اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ بجٹ کے دوسرے دن عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار کے ابھی سے منی بجٹ جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں، 15 جون کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ 15 دن گزرنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 610 ارب روپے کی لیوی حاصل کرنے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار عوام پر پیٹرول لیوی لگا کر عوامی بجٹ پیش کرنے کا دعوہ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق حساس قیمتوں کی شرح پہلے ہی 15 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیر مزید مہنگی ہوگی، تباہی سرکار کی عوام دشمن معاشی پالسیز ناقابل قبول ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...