بجٹ کی منظوری کے وقت (ن )لیگ کے 14 ارکان کا ایوان میں موجود نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، خورشید شاہ

0
222

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ بجٹ کی منظوری کے وقت (ن )لیگ کے 14 ارکان کا ایوان میں موجود نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، چیئرمین نیب کی سلیکشن میں میں بھی قصور وار ہوں ،تعیناتی کے وقت اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی تھی،حکومت نے خود قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کو شور شرابا کی نذر کرنے کی کوشش کی ہے۔ سکھر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پروڈکشن آڈر پر رہا ہوا تھا،اسمبلی میں فنانس بل پر ووٹنگ میں حصہ لیا،فنانس بل پر ووٹنگ کیلئے روکا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ایوان میں اپنی تکالیف پر بات نہیں کروں گا اور عوام کی ہی بات کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کہتی ہے سب ٹھیک چل رہا ہے،عوام سے پوچھیں ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی دفعہ دیکھا کہ جون جولائی میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ اس ملک کے چنے ہوئے لوگوں کی جگہ ہے جہاں وہ عوام کی بات کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے رویے نے پارلیمنٹ میں مایوس کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے گزشتہ روز عمران خان کی تقریر کو شور شرابا کی نذر کرنے کی کوشش کی ہے