چیئر مین نادرا کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات پر گفتگو

0
273

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے بطور چیئرمین نادرا ذمہ داریاں سنبھالنے پر طارق ملک کو مبارکباد دی ۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوجانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں نادرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈجیٹل نظام سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ چیئر مین نیب نے کہاکہ اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی ڈجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے۔چیئرمین نادرا نے بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کوکمپیوٹرائزڈ جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کے حصول کیلئے آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن کی سہولت کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی ،اس سے پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے قانونی طور پر تمام ورثاء کوعدالتوں میں بذات خود پیش ہونا پڑتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نادرا کے نئے ڈجیٹل نظام کے تحت،بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثاء جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق آن لائن نہیں ہو پائے گی ان کی سہولت کے لئے، نادرا ون ونڈو کاؤنٹر، 16 قونصلیٹ کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے ۔ چیئر مین نادرا نے کہاکہ اس سہولت کو ایک سال کے اندر ، بتدریج 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی