ممبئی(این این آئی) اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے ‘کترینہ خان’ بننے کا بڑا موقع گنوا دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف مدعو تھے۔ سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ‘چکنی چمیلی’ بجا جس پر فلم ‘اگنیپتھ’ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔سلو میاں نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ‘کترینہ۔۔’، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا ‘کیف’، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا ‘کپور۔ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ‘کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا۔سلمان خان کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...