پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میںایسالگ رہاتھا حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک ہیں’شیخ رشید

0
182

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میںکسی نے سیاسی بات نہیں کی صرف قومی سلامتی معاملات پربات ہوئی ،ایسالگ رہاتھا حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک ہیں،زبردست میٹنگ ہوئی اور تمام معاملات پربات ہوئی ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی نے افغان ،کشمیراورعالمی معاملات پربریفنگ دی جبکہ سوالوں کے جواب آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے دیئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ 30منٹ کی بریفنگ ڈی جی آئی ایس آئی نے دی،بریفنگ میں حکومت اور اپوزیشن کے تاثرات ایک جیسے تھے، آج تمام باتوں پرکھل کربات ہوئی، کسی نے سیاسی بات نہیں کی صرف قومی سلامتی معاملات پربات ہوئی ،ایسالگ رہاتھا آج حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ غلط الزام لگارہی ہے ثبوت ہے توسامنے لائے ،بھارتی وزارت داخلہ ڈرون حملے سے متعلق غلط الزامات لگارہی ہے ،پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کی پشت پناہی پکڑی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پربھارت کی دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنایا، بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان پر ڈرون حملے کا بھونڈا الزام لگایا ،بھارت کے غلط الزام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان حکومت نے کبھی کسی پاکستانی کوغیرملکیوں کے حوالے نہیں کیا ،پاکستان کے خلاف بھی کسی کی سرزمین استعمال نہ ہونے کی توقع رکھتے ہیں، ہم امریکہ،یورپ سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں