ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے کرینہ کپور کے کہنے پر فلم ‘جب وی میٹ’ سے بوبی دیول کو نکال کر شاہد کپور کو سائن کیا۔ بالی ووڈ کے بیبو کرینہ کپور کی شاہد کپور کے ساتھ ‘جب وی میٹ’ کا شمار انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے لیکن اس فلم کے پس منظر کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس فلم کے لیے ہدایت کار امتیاز علی نے اداکار بوبی دیول کو سائن کرلیا تھا اور ان کے مدمقال پہلے عائشہ ٹاکیہ اور پھر پریٹی زنٹا کو رکھا گیا تاہم بعد میں کرینہ کپور نے فلم میں انٹری لی۔رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مسلسل ہٹ فلمیں دے رہی تھیں اور ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاروں میں ہونے لگا تھا، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار نے فوری طور پر کرینہ کپور کو سائن کرلیا تاہم کرینہ نے فلم کرنے کے لیے ایک شرط رکھ دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کرینہ نے ہدایت کار سے کہا وہ اس فلم میں صرف اپنے بوائے فرینڈ شاہد کپور کے ساتھ کام کریں گے جس کے لیے امتیاز علی فوری طور پر مان گئے اور بوبی دیول کو اطلاع دیے بغیر شاہد کپور کو سائن کرلیا اور بعد ازاں فلم میں شاہد کپور کے کردار ‘ادتیا’ کو بے حد پسند کیا گیا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...