امریکی وزیرِ دفاع کو حالیہ تشدد کی لہر پر تشویش ہے، افغانستان

0
172

کابل(این این آئی)افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللہ محمدی کی امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔افغان وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جامع معاہدے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ۔امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے فنڈنگ، اکوپمنٹ اور ٹریننگ کے شعبے میں طویل مدتی تعاون کا یقین دلایا ۔افغان وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائیڈ آسٹن نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ طویل مدت کی شراکت داری کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔