اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تعمیر ی سوچ کے فروغ اور تخلیقی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کھیلوں کا ایک اہم مقام ہے اور صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں بھرپور طریقے سے مظاہرہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مظفرآباد ٹائیگرز نامی کرکٹ ٹیم کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے نمائندوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت پی ایس ایل کی طرز پر کشمیر پریمئیر لیگ کے نام سے ایک کرکٹ میلے کا انعقاد کیا ہے اور اس میں مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرارد یا اور کہا کہ مختلف کھیلوں کی سرپرستی انتہائی ضروری ہے تا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے ا ور اجاگر کرنے کا موقع ملے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فٹبال بھی بلوچستان سمیت پاکستان کے دوسرے علاقوں میں ایک انتہائی مقبول کھیل ہے تاہم اس عوامی کھیل کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی سینیٹر فیصل سلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو فٹبال کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں قانون سازی کی بھی اشد ضرورت ہے تا کہ امور کو بہتری کی جانب لایا جا سکے۔اس موقع پر سابق سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر فیصل سلیم بھی موجود تھے۔مظفر آباد ٹائیگرز کے نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ کو مظفر آباد ٹائیگرز کی شرٹ بھی پیش کی۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...