اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے 7 افراد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں ،آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ۔وزیر خارجہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری ہدایت پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور، متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔وزیر خارجہ کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...