لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار خاندان ارب پتی خاندان بن چکا ہے اور سب اثاثے دوسروں کے کے نام پر ہیں،کس جادو کے چراغ سے لاکھوں کے اثاثے اربوں روپے میں ہو گئے ،طاہر خورشید المعروف ٹی کے صاحب وہی کچھ کرتے ہیں جو انہیں کہا جاتاہے نیب نے انہیں بھی نوٹس بھیج دیاہے ، عمران خان کو پتہ نہیں چل رہا پنجاب میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیسے فروخت ہو رہی ہے ، پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے استحقاق بل پر شرمندہ ہوں ،(ن)لیگ قطعی طورپر صحافیوں پر پابندی یا حقائق چھپانے کے لئے لائے جاین والے بل کی حمایت نہیں کرے گی ،ہمیں وہ بل نہیں دیا نہ پڑھا گیا ،قائمہ کمیٹیاںنہ ہونے کی وجہ سے بل خصوصی کمیٹی سے پاس ہورہے ہیں،ملک محمد احمد سے بات کریں گے اور پوچھیں گے کہ بغیر پڑھے بل آگے کیوں جانے دیا گیا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دس روز پہلے میری پریس کانفرنس پر کچھ لوگوں نے معافی مانگنے اور پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ،عثمان بزدار کی عزت پچیس کروڑ روپے کی ہے ،الیکشن کمیشن نے اثاثوں میں تضاد پر انہیں نوٹس بھجوایا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں نو مئی اور دوسراآٹھ جون کو نوٹسز آئے لیکن وزیر اعلیٰ کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...