اسلام آباد (این این آئی)صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک وڈیو کے بعد چیئرمین نیب کہیں کے نہیں رہے، بلیک میل ہورہے ہیں ،حلیم عادل شیخ کے خلاف بات کی تو پریس ریلیز آگئی ،میرے بیان کے بعد اب میرے خلاف تحقیقات کا کہا گیا ہے، حلیم عادل شیخ کے پاس کون کی گدڑ سنگھی ہے؟ ،نیب خود حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر ہر کیس پر اثر انداز ہو رہا ہے،نیب مجھے گرفتار کرے میں ضمانت نہیں کرائوں گا، پیر کو نیب دفتر جائوں گا، پیپلزپارٹی نے ماضی میں نہ انتقامی کارروائیاں کی نہ آئندہ کریگی ۔صوبائی وزیر تعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ناصر شاہ اور میں نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں حلیم عادل شیخ کے خلاف دیگر اپوزیشن رہنمائوںکی طرح کارروائی کا مطالبہ کیا،چیئرمین نیب ایک وڈیو کی بنیاد پر بلیک میل ہو رہے ہیں ،اس وڈیو کے بعد چیئرمین نیب کہیں کے نہیں رہے، چیئرمین نیب سے متعلق بات کرنے پر نیب نے اس طرح نہیں دھمکایا،حلیم عادل شیخ کے خلاف بات کی تو پریس ریلیز آگئی اور میری بیان کی مذمت کی گئی،میں نے بات کی تو میرے خلاف کارروائی کا کہا گیا،نیب خود حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر ہر کیس پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے بیان کے بعد اب میرے خلاف تحقیقات کا کہا گیا ہے، حلیم عادل شیخ کے پاس کون کی گدڑ سنگھی ہے؟ جو مطالبہ کر رہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرو اسی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوںنے سوال اٹھایاکہ چیئرمین نیب کی وڈیو کہیں حلیم عادل شیخ کے پاس تو نہیں ہے؟حلیم عادل شیخ کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈال رہے؟ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...