جنوبی بلوچستان پیکیج سے خطے کی 70 سالہ محرومیاں دور ہوں گی، عاصم سلیم باجوہ

0
2235

شہوشاب (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر 600 ارب روپے سے زائد پر مشتمل جنوبی بلوچستان پیکیج’ تشکیل دیا ہے جو خطے کی محرومیوں اور دیگر مسائل کو دور کریگا،گوادر میں 300 میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے،16 نئے ڈیمز شروع کیے گئے ہیں اور انہی ڈیمز کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو بھی ترقی ملے گی،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس پیکیج کے شراکت دار ہیں اور جو سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں یہ بھی اسی پیکیج کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جائزہ لیں تو بلوچستان میں کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسکیم شروع ہوتی ہیں لیکن نامکمل رہتی ہے اس لیے اس منصوبے کے تحت ترجیح دی گئی کہ سب سے پہلے نامکمل اور زیرتکمیل مرحلے میں موجود تمام اسکیمز کو مکمل کیا جائے۔عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ خطے میں تقریباً 80 اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ اس پیکیج میں تقریباً 200 اسکیمیں ہیں جس کے بعد ہوشاب اور دیگر اضلاع میں پانی، بجلی، مواصلات کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا