برلن(این این آئی) جرمن حکام نے کہاہے کہ انہوں نے ملک کی فوج کے 2 ہزار 400 افغان ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کو ویزے جاری کردیے ہیں، تاہم ان میں سے تمام فوری طور پر جرمنی نہیں آنا چاہتے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکا کے بعد دوسرا بڑا دستہ رکھنے والی جرمن فوج نے، جس نے 20 سال تک ملک کے شمال پر توجہ مرکوز رکھی، اپنا آخری دستہ بھی گزشتہ ہفتے افغانستان سے بلا لیا ہے۔اپریل میں جرمن وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ کرینبر نے کہا تھا کہ جرمنی کی یہ بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر محفوظ مقامی افراد جنہوں نے خود کو خطرے میں ڈال کے فورسز کی مدد کی، انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رائنر بریول نے کہا کہ حالیہ ہفتے مقامی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے 2ہزار 400جرمن ویزوں کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ افواج کے انخلا اور مزارِ شریف میں واقع جرمن قونصل خانے کو بند کرنے کا مرحلہ دشوار ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ برلن، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین جیسے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...