لاہور( این این آئی)پاکستان کی شوبز شخصیات نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے لازوال فن کا ایک عہد ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ، دلیپ کمار کے انتقال سے پیدا ہوانے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ،وہ محبت اور امن کے بھی بہت بڑے داعی تھی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سینئر اداکارقوی خان ،عثمان پیرزادہ ،ندیم بیگ، شاہد ،مصطفی قریشی، جاوید شیخ، بابرہ شریف، شا ن ،سنگیتا،دیبا ، نشو ، الطاف حسین ، سید نور ، حسن عسکری، جرار رضوی ، احسن خان ، ہمایوں سعید سمیت دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کی صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا میں پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے ، انہوں نے اپنے لازوال اداکاری سے فن کی بے پناہ خدمت اور جب بھی فلم انڈسٹری کی تاریخ لکھی جائے گی ان کا نام ہمیشہ سنہرے حر وف میں لکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فن کی دنیا میں سوگ کی فضاء ہے اور ہر کوئی دلیپ کمار سے جڑی یادوں کو تازہ اور ان کی لازوال اداکاری کا ذکر رہا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ عالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین او رپرستاروں کو صبر جمیل دے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...