اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے برہان وانی اور تمام کشمیری شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیری نوجوان حق خودارادیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ برہان وانی شہید حق خودارادیت کی جدو جہد کے حوالے سے کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیری نوجوان حق خودارادیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بے دریغ جاری ہے، بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی مزمت کے باوجود بھارتی افواج کشمیری عوام کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال کر رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...