اسلام آباد(این این آئی)ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔ ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے، اور تمام ڈسکوز کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، لوڈ شیڈنگ صرف ان علاقوں میں ہے جہاں لاسسز کی بنیاد پر شیڈول میں ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتی ہوئے 24 ہزار 284 میگا واٹ ہوگئی ہے،اس سے طلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کے چوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...