لاہور(این این آئی) ماہرہ خان کی 5سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی ہوگی، ڈرامے کی کہانی معروف رائٹر عمیرہ احمدکے قلم سے صفحہ قرطاس پر اتری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ سکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ماہرہ خان اپنی اگلے پراجیکٹ میں ‘مہرین ‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات بول فلم سے کی تھی جو خاصی کامیاب رہی ، اس کے علاوہ بن روئے، منٹو، ہو من جہاں ، رئیس، پنجاب نہیں جاوں گی اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکارہ نے جاندار کردار نبھائے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...