کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اْن کی اہلیہ سارہ بھروانہ اْن کا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اْڑا دیتی ہیں۔حال ہی میں سارہ بھروانہ نے ایک میک اپ آرٹسٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصویر اْنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔سارہ بھروانہ کی دلکش تصویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں اْن کے شوہر عاطف اسلم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔عاطف اسلم نے اہلیہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘یہ لڑکی کون ہے؟ میرا پورا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اْڑا دیتی ہے۔گلوکار نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ بہت حسین و جمیل لگ رہی ہیں۔سارہ کی تصویر پر عاطف اسلم کا یہ مزاحیہ کمنٹ دیکھ کر اْن کے مداح بھی بیحد خوش ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عاطف اسلم اور اْن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...