کراچی(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سری دیوی میرے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے سری دیوی کی ساڑھی جیسی پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔عائزہ خان نے لکھا کہ ‘میری بہت سی پسندیدہ اداکاراؤں میں سری دیوی سرفہرست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، افسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت ایک اداکارہ اور ماں، سری دیوی میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہوں جس نے مجھے پسندیدہ اداکاراؤں سے مشابہت رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں سوچا تھا کہ میں ایسا بھی کر سکتی ہوں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...