جے پور (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ جے پور میں 12ویں صدی میں تعمیر کیے گئے امر قلعے کے مینار پر تیز بارش کے دوران سیلفیاں لے رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔مینار پر 27 افراد موجود تھے جب یہ واقعہ رونما ہوا اور بجلی گرنے پر کئی لوگوں نے وہاں سے زمین پر چھلانگ لگا دی۔ایک اعلی پولیس افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مینار اس قلعے میں سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز ہے اور ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نوجوان افراد کی ہے۔ اس واقعے کے علاوہ راجستھان کے دیگر علاقوں سے بھی آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے مزید نو افراد کی اطلاعات ملی ہیں۔ریاست کے وزیر اعلی اشوک گھیلوت نے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لیے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...