امریکا کا افغان حکومت کی کمزوریوں کا اعتراف، صورتحال پر تشویش کا اظہار

0
202

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے افغان حکومت کی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جون کربی نے کہا کہ طالبان پہلیسے زیادہ علاقوں پرقبضہ کر رہے ہیں، اس وقت افغانوں کو آگے بڑھ کر اپنے ملک کا دفاع کرنا ہو گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کیساتھ مسئلے کے حل پر بات چیت جاری ہے۔