میکسیکو سٹی(این این آئی)امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو کے سابق وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا کہ امریکی حکام نے جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو لاس اینجلس ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔مارسیلو ابرارڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امریکا میں تعینات میکسکن سفیر نے انہیں سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو کن الزامات پر حراست میں لیا گیا یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ جب اس حوالے سے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی خاتون ترجمان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے سابق وزیر دفاع کو حراست میں لیے جانے کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا۔مارسیلو ابرارڈ لاس اینجلس میں میکسیکو کے قونصل خانے کو جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا پر الزمات اور انہیں سفارتی استثنی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...