واشنگٹن (این این آئی)ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے گذشتہ سال جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تو ٹاپ امریکی جنرل کو خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ صدر ڈانلڈ ٹرمپ ایڈولف ہٹلر کی طرح آئین منسوخ کرکے اقتدار پر قبضہ کریں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کے رپوٹروں کیرل لیوننگ اور فلپ ریوکر کی نئی کتاب کے اقتباسات کے مطابق جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے اپنے قریبی ساتھیوں سے کہا تھا کہ جوبائیڈن کی جیت کو تسلیم نہ کرکے ٹرمپ ہر صورت میں اقتدار برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔1933 میں جرمن پارلیمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہٹلر نے شہری حقوق معطل کر دیے تھے جس سے نازیوں کے لیے حکومت مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔کتاب میں لکھا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو واشنگٹن کی جانب مارچ کا کہا تو ان کے تعینات کردہ جنرل مارک ملی نے پریشانی کا اظہار کیا کہ وہ ہٹلر کے پرتشدد حامیوں کی طرح گلیوں میں براؤن شرٹس کو تعینات کر رہے ہیں۔یہ وہی وقت تھا جب ان کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا تھا۔ کتاب کے مطابق مارک ملی اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایک کرکے استعفیٰ دینے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ اس بات کا اشارہ ملے کہ وہ کسی بغاوت کا حصہ نہیں ہیں۔کتاب میں لکھا ہے کہ مارک ملی نے اپنے ساتھوں سے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ کوشش کریں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ فوج، سی آئی اے اور ایف بی آئی کی حمایت کے بغیر یہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے پاس بندوق ہے۔اس کتاب کا عنوان آئی الون کین فکس اِٹ ہے اور اس کی رونمائی اگلے ہفتے متوقع ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے کو حکومتی حلقوں میں کس نظر سے دیکھا گیا۔مارک ملی نے پہلے ہی ٹرمپ کی بلیک لائیوز میٹر مظاہرین کے خلاف مختلف شہروں میں فوج بلانے کی خواہش کی مزاحمت کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...