لگسمبرگ (این این آئی)یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرسکتی ہیں۔یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو کام کی جگہ پر ظاہری علامت کے طور پر کسی بھی مذہبی ، سیاسی یانظریاتی علامت کے استعمال سے روک سکتی ہیں۔لکسمبرگ میں قائم اس ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک سے کہا کہ وہ یہ خود طے کریں کہ ان کے ملک میں موجود کمپنیوں میں اس پابندی کے اطلاق کی کس حد تک ضرورت ہے۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی فیصلے سے پہلے ملازمین کے حقوق اور آزادی مذہب کا خیال رکھتے ہوئے ملکی قانون سازی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔واضح رہے یہ کیس یورپی عدالت میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جنہیں دفتر میں اسکارف پہننے کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔ یورپ میں کئی سالوں سے خواتین کے اسکارف اور حجاب پہننے پر تنازعات جاری ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں بھی اسی عدالت نے اسکارف پہننے کا اختیار کمپنیوں کو دیتے ہوئے مسلم خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس پر مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...