کراچی (این این آئی)پاکستان کی مقبول ترین شخصیت، معروف ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے اپنی اور عْمر بٹ کی شادی کے حوالے سے مداحوں کو اہم اطلاع دے دی۔حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اْن کے مداحوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔سوال و جواب کے اسی سیشن کے دوران جنت مرزا کی قریبی دوست سارہ چوہدری نے اْن سے سوال کیا کہ ‘آپ شادی کب کررہی ہیں؟ ہم انتظار کررہے ہیں۔سارہ چوہدری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ‘بس 2 سال اور پھر شادی کرلوں گی۔جنت مرزا نے بتایا کہ ‘اْنہیں 2 سال بعد گریجویشن کی ڈگری مل جائے گی جس کے بعد وہ اور عْمر بٹ شادی کرلیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عْمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘الحمداللّہ! عْمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔جنت مرزا نے کہا تھا کہ ‘جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عْمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 16 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...