بیجنگ (این این آئی) چین نے امریکا کو افغان مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو ایک آزاد اور خودمختار ملک بننے کیلئے مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اسلامی پالیسی کو آگے لے کر چل سکے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صحیح وقت پر انٹرا افغان مذاکرات کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسائل امریکا نے پیدا کیے اور اب افغانستان کو اکیلا چھوڑ کر اسے دوسرے ممالک پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چین کے کوئی سیاسی اور جغرافیائی مفادات نہیں ہیں۔چینی نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں اور مختلف قومیتوں میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے۔ ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ چین خود مختار افغانستان کی حمایت کرتا ہے جہاں اسلامی پالیسیوں کو نافذ کیا جاسکے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...