شیری رحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تباہی سر کار کا عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ قراردیدیا

0
234

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تباہی سر کار کا عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ قراردیدیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تباہی سرکار کا عوام کو بڑی عید پر بڑا تحفہ ہے ۔ شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2فیصد کمی کہ باجود پیٹرول فی لیٹر 5.40 روپے اور ڈیزل 2.54 روپے کا اضافہ کیا ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے مطابق نہیں، اضافہ 610 ارب پیٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کیا گیا ہے، تباہی سرکار 3 سال میں 31 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے، ابھی 610 ارب لیوی ٹارگٹ حاصل کرنے کہ لئے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائیگا،یہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو بھی ریلیف بنا کر پیش کرر ہے، تبدیلی کی سونامی تو آ نہ سکی البتہ مہنگائی کی سونامی میں پورا ملک ڈوب رہا ہے۔