افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی،30 افغان مندوبین کو دعوت

0
240

اسلام آباد (این این آئی)افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، ذرائع کے مطابق پاکستان نے 30 افغان مندوبین کو امن کانفرنس میں دعوت دے دی،افغان اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی،سابق صدر حامد کرزئی ،گلبدین حکمتیار ،چیئرمین ماسود فاونڈیشن احمد ولی کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا،سابق نائب صدر احمد ضیا مسعود سمیت کئی مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ذرائع کے مطابق کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،افغان امن کانفرنس میں طالبان لیڈرز کو مدعو نہیں کیا گیا،افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور خان افغان مندوبین کے ساتھ ہونگے۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے۔