اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کا کردار گھٹا رہا ہے،دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف منفی کردار کا ثبوت ہے۔زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی بیان اہم فورم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کو ثابت کرتا ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے کردار گھٹا رہا ہے، ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے منفی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے، پاکستان بھارت کے حالیہ اعتراف کو ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مناسب ایکشن کے لئے صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملے کو دیکھے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مخلصانہ اور تعمیری طور پر مشغول رہا ہے، بھارت نے پاکستان کی کوششوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن دھوکے بازی سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی۔
مقبول خبریں
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...