مسجد الحرام میں نماز عید کا روح پرور اجتماع

0
348

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہوئے، مسجد الحرام میں نماز عید کی ادائیگی پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔نماز عید الاضحٰی سعودی عرب کی تمام بڑی چھوٹی علاقائی مساجد میں بھی ادا کی گئی، سماجی فاصلے، ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا، 30 لاکھ سے زائد آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری رہا۔اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچے ، عیدالاضحی کے پہلے دن حجاج نے رمی کی ،منگل کو صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری گئیں۔جس کے بعد حجاج نے اپنا وقت عبادت میں گزارا، قربانی کے بعدحجاج کرام نے سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آگئے۔واضح رہے کہ اس بارخواتین کے لیے حج میں محرم کی شرط نہیں رکھی گئی، تاہم انہیں گروہ میں جانا پڑا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں بھی منگل کوعید الاضحی منائی گئی۔